نوازشریف انٹرنیشنل ڈان بن چکے،ڈاکٹر عاصم

شریف برادران کا بیرون ملک آنا جانا بندکیا جائے ۔ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 4 جنوری 2018 20:33

نوازشریف انٹرنیشنل ڈان بن چکے،ڈاکٹر عاصم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنمااور سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ نوازشریف انٹرنیشنل ڈان بن چکے ہیں ۔شریف برادران کا بیرون ملک آنا جانا بندکیا جائے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پاکستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسوروتا ہے ۔

ملک کی سیاست اور معیشت کی حالات زار پر افسوس ہوتا ہے ۔لندن سے واپسی پر بظاہر چہرے سے تروتازہ نظر آرہا ہوں لیکن میں دل سے افسردہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ۔ہم نے 5سالہ حکومت میں زاتی دوست نہیں بنائے ۔شریف برادران کا بیرون ملک آنا جانا بند کیا جائے۔ دونوں بھائیوں سے ریاست کو نقصان ہورہا ہے ۔