نیشنل پارٹی مسلم لیگ(ن) کیساتھ مرکز اور صوبے میں اتحادی ہے اور ہم کسی بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی،میر حاصل خان بزنجو

جمعرات 4 جنوری 2018 20:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی مسلم لیگ(ن) کیساتھ مرکز اور صوبے میں اتحادی ہے اور ہم کسی بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی عدم اعتماد کا علم نہیں کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے نیشنل پارٹی عد م اعتماد کیساتھ نہیں جائے گی اور مسلم لیگ(ن) کیساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء وسینیٹر سرداریعقوب خان ناصر کی رہائش گاہ پر ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کے موقع کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرمیر حاصل بزنجو نے کہا کہ سیاسی موسم اتنا گرم نہیں جتنا ہو نا چا ہئے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہمارا اتحاد مرکز اور صوبے میں ہے عدم اعتماد کا علم نہیں کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا ہے اور دیتے رہیں گے جن لو گوں نے تحریک عدم اعتماد جمع کیا ہے وہ غیر جمہوری قوتوں کو سپورٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر خالد خان لا نگو کو عدم اعتماد کے تحریک کا حصہ نہیں بنے دینگے مسلم لیگ(ن) کی آپس میں اختلافات ہے ان کو اپنے اختلافات ختم کرنے چا ہئے اور مسلم لیگ(ن) کی قیادت اپنا کردار ادا کریں سینیٹ کے انتخابات کو روکنا آسان نہیں ہے بلوچستان کے جو حالات ہے استحکام نہیں رہتا تو صوبے ملک اور جمہوریت کے لئے نقصان ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :