میاں صاحب ہم پرالزام نہ لگائیں،اپنے گریبان میں جھانکیں،آصف زرداری

چاہتاہوں کہ آپ رازفاش کردیں،پہلے یہ بتائیں کہ آپ اقتدار میں کیسے آئے؟ہم نے پاور میں آنے کیلئے سہارانہیں لیا،ہمیشہ سمندرکی لہروں کے مخالف تیرناپڑا۔میرپورخاص میں کارکنان سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 4 جنوری 2018 18:40

میاں صاحب ہم پرالزام نہ لگائیں،اپنے گریبان میں جھانکیں،آصف زرداری
میرپورخاص(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری 2018ء) :پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ میاں صاحب ہم پرالزام نہ لگائیں ،اپنے گریبان میں جھانکیں،چاہتاہوں کہ آپ رازفاش کردیں،پہلے یہ بتائیں کہ آپ اقتدار میں کیسے آئے؟ہم نے پاور میں آنے کیلئے سہارانہیں لیا،ہمیشہ سمندرکی لہروں کے مخالف تیرناپڑا۔انہوں نے میرپورخاص میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرعون کی جنگ ہےہم بنا ہتھیاروں کے کھڑے ہیں۔

میاں صاحب میں توچاہتاہوں کہ آپ رازفاش کردیں۔بات اپنے گریبان سے شروع ہونی چاہیے۔پہلے یہ بتائیں کہ آپ اقتدار میں کیسے آئے؟ آپ نے ہمیشہ ہیوی مینڈیٹ کہاں سے لیا؟ آپ ہم پرالزام نہیں لگا سکتے۔ہم نے پاور میں آنے کیلئے کسی پاور کاسہارانہیں لیا۔ہمیں توہمیشہ سمندرکی لہروں کے مخالف تیرناپڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میاں صاحب آپ کے پاس دولت کی طاقت اور ہمارے پاس عوام کی طاقت ہے۔

ہمارے پاس عوام کی طاقت ہے،آپ کے پاس دھن کی طاقت ہے۔آپ کو دھن کی طاقت مبارک ہو،ہمیں غریبوں کا پیار مبارک۔ میں چالیس سال سے ذمینداری کررہاہوں۔آصف زرداری نے کہاکہ قیامت میں شہید بھٹو اور بے نظیر بھٹو پوچھیں گے غریبوں کیلیے کیا کیا؟ میں کہنا چاہتا ہوں کہ میں وڈیروں کے ساتھ ہوں نہ ہی کسی اور کے ساتھ ہوں میں توہاریوں کے ساتھ ہوں۔میں ہروہ کام کروں گا جس میں ہمارے مزدوروں اور ہاریوں کافائدہ ہوگا۔ میں ہر وہ کام کروں گا جس میں ہاری اور محنت کش عوام کا فائدہ ہو۔

متعلقہ عنوان :