دبئی پولیس اسٹیشن میں ڈرائیور کا ٹریفک اہلکار پر حملہ ،ڈرائیور گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 4 جنوری 2018 17:02

دبئی پولیس اسٹیشن میں ڈرائیور کا ٹریفک اہلکار پر حملہ ،ڈرائیور گرفتار
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-04 جنوری۔2018ء)   مقامی ذرائع کے مطابق ایک کیس کے حل کے لیے دبئی پولیس اسٹیشن کا تین بار چکر لگانے پر ڈرائیور نے غصے میں آکر پولیس اسٹیشن میں ہی ٹریفک اہلکار پر حملہ کر دیا۔ 27 سالہ مصری شہری نے دبئی پولیس اسٹیشن میں غصے میں آکر جان بوجھ کر ایک ٹریفک اہلکار کو دھکا دیا اور اسکی بے عزتی کی جس پر دبئی پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

23 سالہ سارجنٹ نے پراسیکیوٹر کو بتایا کہ جب اسے نے اس 27 سالہ مصری شہری کو اپنا شناختی کارڈ دکھانے کو کہا تو اسنے غصے میں چلانا شروع کر دیا کہ وہ تین دفعہ پولیس اسٹیشن آچکا ہے تو ہر دفعہ شناختی کارڈ دیکھنا ضروری ہے۔ سارجنٹ نے عدالت کو مزید بتایا کہ اسنے اس مصری سے کہا بھی کہ یہاں اور بھی کلائنٹ موجود ہیں تو وہ اپنی آواز نیچے رکھے لیکن اسنے سارجنٹ کی ایک نہ سنی اور اسکے بے عزتی کرتا رہا۔

سارجنٹ نے مزید بتایا کہ جب مصری نے چلانا جاری رکھا تو وہ غصے میں اپنے سنئیر کو شکایت کرنے کے لیے اٹھا تو مصری نے آگے بڑھ کر اسے بازو سے کھنچ لیا اور پیچھے کی جانب دکھا دیا۔ پراسیکیوشن نے ابھی کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی 21 جنوری کو طے پائی ہے۔