تجارت پیغمبری پیشہ ہے ایمانداری سے تجارت کی جائے تو رب تعالیٰ اس میں برکت ڈالتا ہے میرپور میںکاروباری کے وسیع مواقع موجود ہیں اگر میرپور میں تجارت کو فروغ دیا جائے تو بے روزگاری میں کمی واقع ہو گی

سابق صدر سی یو جے ضلع میرپور چوہدری پرویز شہزاد کا تقریب سے خطاب

جمعرات 4 جنوری 2018 16:06

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) تجارت پیغمبری پیشہ ہے ایمانداری سے تجارت کی جائے تو رب تعالیٰ اس میں برکت ڈالتا ہے میرپور میںکاروباری کے وسیع مواقع موجود ہیں اگر میرپور میں تجارت کو فروغ دیا جائے تو بے روزگاری میں کمی واقع ہو گی ۔ موجودہ دور آئی ٹی اور کیمرے کا ہے دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے ان خیالا ت کا اظہار سینئر صحافی و سابق صدر سی یو جے ضلع میرپور چوہدری پرویز شہزاد نے منگلا اڈہ میں کاروباری مرکز منی فوٹوسٹوڈیو اینڈ موبائل شاپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںے کہا کہ منگلا اڈہ اہم تجارتی مرکز ہے عنصر رانا اور فرحان رانا نے یہاں کاروبار کو مزید وسعت دے کر احسن فیصلہ کیا ہے اس موقع پر سابق صدر سی یو جے آزادکشمیر و ممبر بورڈ آف گورنر پریس فاونڈیشن آزادکشمیر محمد رمضان چغتائی بھی ہمراہ تھے قبل ازیں تقریب میں پہنچنے پر مہمان خصوصی کا شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں حاجی محمد سعید ، عتیق الرحمان کے علاوہ دیگر تاجروں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر چوہدری پرویز شہزاد نے اپنے دست مبارک سے کاروباری مرکز کا افتتاحی فیتہ کاٹ کر کیا تقریب کے آخر میں امام مسجد منگلا نے کاروباری کی ترقی اور شرکاء تقریب کیلئے خصوصی دعافرمائی ، کاروباری مرکز کے مالکان عنصر رانا اور فرحان رانا نے تمام مہمانوں کا تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :