ابوظہبی میں دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 4 جنوری 2018 15:27

ابوظہبی میں دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ
ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-04 جنوری۔2018ء) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں بدھ کے روز ایک ساتھ 9 گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں۔ تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیوروں کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ انہوں نے گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہیں چھوڑا ہواتھا۔ حادثہ راشد بن سعید اور کارنچ سٹریٹ کے انٹرسیکشن پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

ابوظہبی پولیس کے تحقیقاتی ڈیپارٹمنٹ کے ڈرایکٹر لیفٹینینٹ کرنل جابر سعیدان ال منصوری نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ گاڑیوں کا مناسب فاصلہ نہ رکھنے کی وجہ سے پیش آیا ہے اس لیے ال منصوری نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ اپنے سے آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔