سعودی عرب ، گاڑی اور اونٹوں کے درمیان حادثہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 4 جنوری 2018 14:52

سعودی عرب ، گاڑی اور اونٹوں کے درمیان حادثہ
طائف (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-04 جنوری۔2018ء) سعودی وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی آپریشن نیشنل سینٹر نے اعلان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ طائف میں لاوارث اونٹوں کی گاڑی سے ٹکر کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔ سیکیورٹی آفیسرز کا کہنا ہے کہ اونٹ رات کے اندھیرے میں علاقے میں سڑک پار کررہے تھے کہ اچانک یہ حادثہ پیش آگیا ۔ جسکی وجہ سے 2اونٹ ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

گاڑی کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں طائف کے ہی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسکا علاج جاری ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق ڈرائیورز کو جان لیوا چوٹیں آئیں تھیں لیکن وہ جاںبر ہوا اور اب اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ عینی شاہدین میں سے ایک سعودی شہری کا کہنا تھا کہ طائف کے اس روڈ پر روڈ لائٹس نہیں ہیں اور یہاں آئے روز ایسے حادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔ اس لیے حکام سے درخواست ہے کہ سڑک پر روشنی کا مناسب بندوبست کریں تاکہ حادثات کی شرح میں کمی آئے۔