ملکی معیشت مستحکم ہے‘ آئی ایم ایف میں جانے کا ارادہ نہیں، وزیر مملکت
5 ماہ میں برآمدات 17 فیصد بڑھی ہیں، امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے،وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 4 جنوری 2018 13:05
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے کہا کہ افغانستان میں ہمارا کوئی مفاد نہیں، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، دراندازی روکنے کے لیے سرحد پر باڑ لگانے پر کام ہورہا ہے لہذا اس پر مذاکرات سے امریکی اعتراضات دور کریں گے۔
ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے رانا افضل نے کہا کہ معیشت مستحکم ہے، صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے ، 5 ماہ میں برآمدات 17 فیصد بڑھی ہیں، غیر ضروری درآمدات کم کرنے پر توجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ قرضوں کی ادائیگی معمول کے مطابق ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا ارادہ نہیں، البتہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے تمام دروازے کھلے رکھے ہوئے ہیں۔ ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت رانا افضل کا کہنا تھا کہ احتساب کا مطلب یہ نہیں کہ ملکی معیشت کو ٹھپ کردیں۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ہلکی پھلکی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کھبی کسی اچھے کام کی تعریف نہیں کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.