ٹیکسی ڈرائیور کی اڑھائی کروڑ پائونڈ کی لاٹری نکل آئی

جمعرات 4 جنوری 2018 13:03

ٹیکسی ڈرائیور کی اڑھائی کروڑ پائونڈ کی لاٹری نکل آئی
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء) برطانیہ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کی اڑھائی کروڑ پائونڈ کی لاٹری نکل آئی۔گلوسیسٹر کے علاقے کے رہائشی ریزلی نامی ٹیکسی ڈرائیور نے اچانک کروڑ پتی بن جانے پر اپنی پانچ بیٹیوں، والدہ چار بہن بھائیوں کی شاندار دعوت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اب وہ اپنے لئے چار بیڈ رومز والا گھر خریدیں گے جس میں سوئمنگ پول بھی ہوگا تاہم وہ یہ گھر اپنے علاقے گلوسیسٹر میں ہی خریدیں گے جہاں انہوں نے اپنی ساری زندگی گذاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے کی گئی بکنگ پر سروس فراہم کرنے کے بعد ٹیکسی چلانا چھوڑ کر ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاریں گے۔

متعلقہ عنوان :