حسین نواز سعودی عرب کا کاروبار سعودی حکومت کے حوالے کر رہے ہیں،رانا عظیم

جمعرات 4 جنوری 2018 12:08

حسین نواز سعودی عرب کا کاروبار سعودی حکومت کے حوالے کر رہے ہیں،رانا ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔4جنوری2018ء) : سینئر تجزیہ کار رانا عظیم نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے سعودی عرب جا کر سعودی حکومت سے مدد مانگنے کی کوشش کی وہ اسے نہیں دی گئی اس وجہ سے وہ سعودی عرب کے ساتھ سخت ناراض ہیں۔ حسین نواز جمہ کے روز شریف خاندان کا جتنا بھی کاروبار سعودی عرب میں وہ سعودی حکومت کے حوالے کر کے لندن چلے جائیں گے ان کے پاس سعودی عرب کے صرف تین ہی گھر رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جب ان کو مدد نہیں ملی تو انہوں نے جنرل راحیل شریف کا نام لے دیا کہ سبھی کچھ جنرل راحیل شریف کروا رہے ہیں ۔میاں نواز شریف نے سوچ رہے ہیں کہ میں اداروں میں اتنا پریشر ڈالوں کے کہ ادارے مجبو را مجھے کچھ نہ کچھ دیں اور وہ یہی کچھ کر رہے ہیں ۔سعودی عرب میں یہ بھی کہا گیا کہ اسحاق ڈار کو ادھر بلا لیا جائے اور اسے سعودی عرب میں رکھیں اور سعو دی عرب ان کی سپورٹ کرئے جس پر شریف حاندان کو صاف انکار کر دیا جس پر انہیں کہا گیا کہ سعودی عرب کے اندر تو خود اتنی اینٹی کرپشن چل رہی ہے ہمیں ں اسے کیسے رکھ سکتے ہیں ۔سعودی عرب کے سفیر چند روز میں شریف خاندان کو باور کروا دیں گے کہ اب آپ کے معاملات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔