ضروری اشیاء کی درآمد کم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں‘ ہم بنکوں کی کارکردگی کو بڑھائیں گے‘ توقع ہے اس سال گندم کی بہترین فصل ہوگی‘ امریکہ کو ان کے ہر اعتراض پر مطمئن کریں گے‘ افغانستان میں عدم استحکام ہمارے مفاد میں نہیں‘ آئی ایم ایف پروگرام میں واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں

وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کا نیوز کانفرنس سے خطاب

جمعرات 4 جنوری 2018 11:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ غیر ضروری اشیاء کی درآمد کم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں‘ ہم بنکوں کی کارکردگی کو بڑھائیں گے‘ توقع ہے اس سال گندم کی بہترین فصل ہوگی‘ امریکہ کو ان کے ہر اعتراض پر مطمئن کریں گے‘ افغانستان میں عدم استحکام ہمارے مفاد میں نہیں‘ آئی ایم ایف پروگرام میں واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

وہ جمعرات کو نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ توقع ہے کہ اس سال گندم کی بہترین فصل ہوگی۔ صنعتی شعبہ بھی ترقی کررہا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر 19اعشاریہ 7 ارب ڈالر ہیں۔ غیر ضروری اسیاء کی درآمد کم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

توقع ہے آنے والے دنوں میں مالیاتی خسارے میں بھی کمی ہوگی۔

ہم بنکوں کی کارکردگی کو بڑھائیں گے۔ پاکستان کا بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا عمل معمول کے مطابق ہے۔ امریکہ کو ان کے ہر اعتراض پر مطمئن کریں گے۔ افغانستان میں عدم استحکام ہمارے مفاد میں نہیں۔ دراندازی کو روکنے کے لئے سرحد پر باڑ لگانے کا عمل جاری ہے امریکہ سے بات چیت کے ذریعے معاملات کو طے کریں گے۔ آئی ایم ایف پروگرام میں واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں عالمی ادارے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کرتے ہیں۔