بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قراردیا جائے-اسلامی نظریاتی کونسل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 جنوری 2018 11:07

بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قراردیا جائے-اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جنوری۔2018ء) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاہے کہ تین طلاقوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جائیں گے تاکہ بیک وقت تین طلاق کو قابل سزا جرم قرار دیاجائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے تین طلاق کے معاملے پر اپنی سفارشات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے،تین طلاق پربھارتی سپریم کورٹ نے بھی پابندی لگائی ہے۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز کے مطابق کونسل حکومت سے ان سفارشات پر عملدرآمد کیلئے یقینی طور پر پارلیمنٹ میں بھی لے جائے گی۔ان سفارشات میں سے ایک اہم سفارش جس پر کونسل عملدرآمد چاہتی ہے وہ بیک وقت تین طلاقوں کو جرم قرار دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :