امریکا اور بھارت کے دباﺅ پر ہمارے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ وزیردفاع خرم دستگیر امریکا اور بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔حافظ محمد سعید

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 جنوری 2018 09:26

امریکا اور بھارت کے دباﺅ پر ہمارے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ وزیردفاع ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جنوری۔2018ء) کالعدم تنظیم جماعت الدعوة پاکستان کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ امریکا اور بھارت کے دباﺅ پر ان کے اور ان کی جماعت کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیردفاع خرم دستگیر دباﺅ میں آکر امریکا اور بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عدالتوں سے ہمیشہ سرخرو نکلے ہیں لیکن کچھ سیاسی لوگ ان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔حافظ سعید نے امریکہ کی جانب سے ممکنہ طور پر انہیں ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کی افواہوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جماعت الدعوة کے حقانی نیٹ ورک کے ساتھ کوئی روابط نہیں ہیں اور نہ ہی جماعت الدعوة کا افغانستان کے حالات سے کوئی تعلق ہے البتہ ہم یہ ضرور کہتے رہے ہیں کہ امریکہ کو افغانستان سے نکل جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو حقانی نیٹ ورک سے مسئلہ ہے اور انڈیا کو جماعت الدعوة سے اور یہ دونوں ملک جب آپس میں ملتے ہیں تو دونوں کو گڈ مڈ کر دیتے ہیں۔حافظ سعید نے کہا کہ اس دور میں جنگیں مسائل کا حل نہیں اور انڈیا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو درست ہونا چاہیے لیکن جو بنیادی مسئلہ ہے یعنی مسئلہ کشمیر اسے حل ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی یہی بات برداشت نہیں کی جا رہی۔

متعلقہ عنوان :