گزشتہ ادوار میں بے دریغ اخراجات ، پی سی بی کے گرد گھیرا تنگ

ایف آئی اے نے کل پی سی بی کے موجودہ اور سابق 2 افسران چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور سابق ڈائریکٹر اکیڈمی انتخاب عالم کو طلب کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 جنوری 2018 01:10

گزشتہ ادوار میں بے دریغ اخراجات ، پی سی بی کے گرد گھیرا تنگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2018ء) گزشتہ ادوار میں بے دریغ اخراجات کے سلسلے میں پی سی بی کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے پی سی بی میں کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات نئئ مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ گزشتہ ادوار میں بے دریغ اخراجات کے سلسلے میں پی سی بی کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے کل بروز جمعرات پی سی بی کے موجودہ اور سابق 2 افسران چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور سابق ڈائریکٹر اکیڈمی انتخاب عالم کو طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے جن معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے ان میں مہنگی گاڑیاں 6،6 ماہ رینٹ پر رکھنے کا معاملہ اور اربوں روپے کے بے دریغ اخراجات کا معاملہ بھی تحقیقات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں  گزشتہ ہفتے بھی پی سی بی افسران سبحان احمد اور سابق ڈائریکٹر اکیڈمی انتخاب عالم طلب کو سمن جاری کیے گئے تھے۔