نشے میں دھت نوجوان نئے سال پر ٹیکسی میں 3 ممالک سے گزر کر اپنے گھر پہنچا اور بھاری کرایہ دینے سے انکار کردیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 3 جنوری 2018 23:34

نشے میں دھت نوجوان نئے سال پر ٹیکسی میں  3 ممالک سے گزر کر اپنے گھر پہنچا ..

اس نئے سال پر ایک نوجوان ایک ٹیکسی  میں تین ممالک سے گزر کر اپنے گھر پہنچا اور ڈرائیور کو تقریباً 1640 پاؤنڈ کرایہ ادا کرنے سے انکار کر دیا۔
کوپن ہیگن، ڈنمارک میں یہ نوجوان، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا،  ٹیکسی میں بیٹھا اور اسے سوئیڈن سے گزار کر 372 میل دور ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچ گیا۔ یہ سفر 6 گھنٹوں پر محیط تھا۔

(جاری ہے)

جب نوجوان کا گھر آگیا تو اس نے ڈرائیور کو کرایے کی  ادائیگی سے انکار کر دیا اور گھر جا کر سو گیا۔


ٹیکسی  ڈرائیور ، جس کی گاڑی  کی بیٹری بھی ختم ہوچکی تھی،  نے پولیس کو فون کر دیا۔ پولیس نے نوجوان کو جگایا تو اس نے 18 ہزار نارویجن کرونر ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
پولیس نے ٹوئٹر پر کئی ٹوئٹس میں اس دلچسپ کہانی کو شیئر کیا ہے۔جسے خوب لائکس بھی ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :