امریکی صدر کی دھمکی پر ترکی پاکستان کیساتھ کھڑا ہو گیا، طیب اردگان کا پاکستانی ہم منصب کو فون

کہ ترکی ہر مشکل میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، پاکستان کی قربانیاں تاریخی اور شاندار ہیں جبکہ امریکی صدر کا ٹویٹ ناپسندیدہ عمل ہے، پاکستان اور ترکی ہر طرح کے حالات میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ترک صدر کی ممنون حسین سے گفتگو ترک بھائیوں کی محبت کاہمیں پہلے بھی احساس ہے اور اس محبت بھرے پیغام سے ہمیں فخرکا احساس ہوا ہے،پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور وہ امریکی پیغام کا مناسب جواب دے گا، پاکستان روابط اور تعاون کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے لیکن اس کے جذبات کی قدر نہیں کی گئی،صدر ممنون حسین کا ترک صدر کے اظہار یک جہتی پر اظہار تشکر

بدھ 3 جنوری 2018 23:19

امریکی صدر کی دھمکی پر ترکی پاکستان کیساتھ کھڑا ہو گیا، طیب اردگان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) امریکی صدر کی دھمکی پر ترکی پاکستان کیساتھ کھڑا ہو گیا، ترک صدر رجب طیب اردوگان نے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین کو فون کرکہ کہا ہے کہ ترکی ہر مشکل میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، پاکستان کی قربانیاں تاریخی اور شاندار ہیں جبکہ امریکی صدر کا ٹویٹ ناپسندیدہ عمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے ٹویٹ سے پیداہونے والی صورت حال پر ترکی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو ترک صدر رجب طیب اردوگان نے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین کو فو ن کیا۔اور کسی بھی صورت حال میں پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ترک صدر طیب اردوگان نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں تاریخی اور شاندار ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ ناپسندیدہ جبکہ پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی ہر طرح کے حالات میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

صدر ممنون حسین نے ترک صدر کے اظہار یک جہتی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ترک بھائیوں کی محبت کاہمیں پہلے بھی احساس ہے اور اس محبت بھرے پیغام سے ہمیں فخرکا احساس ہوا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور وہ امریکی پیغام کا مناسب جواب دے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان روابط اور تعاون کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے لیکن اس کے جذبات کی قدر نہیں کی گئی۔ ترک صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا ٹویٹ ناپسندیدہ اور پاکستان کی قربانیاں باوقار ہیں ۔اس موقع پر دونوں صدور نے اس عزم کااعادہ کیاکہ پاکستان اور ترکی برادر ملک ہیں اور ہر طرح کی صورت حال میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔