Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کی وزیر اعلی ٰ ہاؤس جانے کی کوشش،پی ٹی آئی کے رہنماء حلیم عادل شیخ اور عارف علوی گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 3 جنوری 2018 22:54

پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کی وزیر اعلی ٰ ہاؤس جانے کی کوشش،پی ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 3جنوری 2018ء ) :پاکستان تحریک انصاف کی کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی ریلی وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئی۔ مظاہرین کی وزیر اعلی ٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا لاٹھی چارج ،پی ٹی آئی کے رہنماء حلیم عادل شیخ اور عارف علوی گرفتارکر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی تھی ۔

(جاری ہے)

ریلی انصاف ہاؤس سے نکل کر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے پہن گئی ۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن اور پویس میں تصادم ہو گیا ۔ مظاہرین کی وزیر اعلی ٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے انکو لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماء حلیم عادل شیخ اور عارف علوی کو کارکنوں سمیت گرفتار کر لیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات