جوہر ٹائون ‘شادی کی تقریب میں فائرنگ ایم این اے ملک افضل کھوکھر کا بھتیجا عمران شفیع جاں بحق

بدھ 3 جنوری 2018 23:17

جوہر ٹائون ‘شادی کی تقریب میں فائرنگ ایم این اے ملک افضل کھوکھر کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) لاہور کے علاقہ جوہر ٹائون میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایم این اے ملک افضل کھوکھر کا بھتیجا عمران شفیع جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردگیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے جوہر ٹائون کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں دو گرپوں ملک اسلم اور اشرف بھٹی گروپ کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں ایم این اے ملک افضل اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کابھتیجا عمران شفیع گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ سے 8افراد بھی شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :