مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری وزیراعلیٰ کے طلب کرنے پر کوئٹہ پہنچ گئے

بدھ 3 جنوری 2018 23:17

مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری وزیراعلیٰ کے طلب کرنے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے طلب کرنے پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر نوابزادہ میرنعمت اللہ زہری بدھ کی رات کو کراچی سے کوئٹہ پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اورساتھیوں کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :