مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی قیادت کل کوئٹہ پہنچے گی

بدھ 3 جنوری 2018 23:15

مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی قیادت کل کوئٹہ پہنچے گی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن ) مرکزی قیادت کل کوئٹہ پہنچے گی۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کے سلسلے میں وفاقی وزر اء حسن اقبال ، سعد رفیق اور راجہ ظفر اللہ جمعرات کو اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور مولانا فضل الرحمن کی آمد بھی کل متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :