تحریک انصاف کے زیر اہتما م امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیاں دینے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ
ڈونلڈ ٹرمپ کی گھٹیا ذہنیت پر لعنت بھیجتا ہوں ٹرمپ افغانستان میں ہاری ہوئی جنگ اپنی ذلت رسوائی کا پاکستان سے بدلہ لینا چاہتا ‘اعجاز چوہدری
بدھ 3 جنوری 2018 23:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم پر امن قوم ہے جس نے دہشت گردی کی جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے ، وزارت خارجہ کا دنیا بھر میں مشن ناکام رہے جنہو ں نے پاکستان کا مقدمہ عالمی برادری میں نہیں لڑ سکے ، ٹرمپ یہ جان لے پاکستانی میزائلوں کی پہنچ امریکہ تک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ستر ہزار پاکستانی شہید ہوئے ، اربوں روپے کا نقصان ہوا ، امریکہ ایک ہزار بلین ڈالر افغانستان میں خرچ کر کے بھی جنگ ہار گیا ، بیس سالوں سے لاکھوں افغانیوں کو اپنے ملک میں پنا ہ دے رکھی ہے پاکستان نے بہترین ہمسایہ کا حق ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستانی غیر ت کو للکارا ہے آج کا احتجاج پاکستانیوں کے ضمیر کی آواز ہے ،روس کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کے بعد امریکہ پاکستان کو تنہا چھوڑ کر چلا گیا تھا ، عمران خان کا مئوقف سچ ثابت ہوا کہ ہمیں امریکی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا ، ٹرمپ نے دنیا کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے اوردنیا میں امن نہیں چاہتا ، موجودہ حکمران چو ر، ڈکیٹ ، بد دیانت ہے وہ ملک کا دفاع کیسے کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی ٹوئٹ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا ہے ،ٹرمپ اور مودی امن دشمن ہیں نا اہل نواز شریف کی وجہ سے ٹرمپ کو آنکھیں دکھانے کی جرات پیدا ہوئی ،ٹرمپ افغانستان سمیت دیگر محاذوں پر بری طرح ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے ٹرمپ گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکمران ٹرمپ کی دھمکیوں کے حوالے سے فوری طور پر عالمی سطح پر اس اہم مسئلے کو اٹھائیں اور قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ٹرمپ کو دوٹوک جواب دیں حکمرانوںکی کمزوری کی وجہ سے ٹرمپ مسلسل پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے موجودہ حکمران ٹرمپ کے آگے لیٹے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ٹولا ملکی مفادات کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ کرنے میں لگا ہوا ہے انہیں ملک کی خود مختاری اور سلامتی کی کوئی پروا نہیں پوری قوم متحد ہے ٹرمپ کی دھمکیوں سے پاکستانی قوم مرغوب نہیں ہونے والی بلکہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے ٹرمپ نے دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی یکسر فراموش کر دیا ہے دہشتگردی کی جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ٹرمپ کو افغان بارڈر پر دہشتگردی کی کاروائیاں نظر نہیں آتیں آئے روز پاکستانی جوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں ٹرمپ دھمکیاں دینے سے باز رہے پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھ سلامت نہیں رہے گی پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.