آرمی چیف کی وطن پر 3 بیٹے اور 2 بھتیجے قربان کرنے والے محمد علی خان کے گھر آمد ،ْ زبردست خراج تحسین پیش کیا

پاکستان کو دھمکانے والی بیرونی قوتیں سمجھ لیں جس قوم کے پاس ایسے والدین اور بچے ہوں ان کا کوئی بال بیکا بھی نہیں کرسکتا ،ْ سربراہ پاک فوج کوئی رقم ان بہادروں کی حب الوطنی اور قربانیوں کی قیمت نہیں چکا سکتی ،ان کی قربانیاں ہی ہمیں پرامن اور مستحکم پاکستان کی طرف لے جارہی ہیں ،ْجنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 3 جنوری 2018 23:11

آرمی چیف کی وطن پر 3 بیٹے اور 2 بھتیجے قربان کرنے والے محمد علی خان کے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مادر وطن پر 3 بیٹے اور 2 بھتیجے قربان کرنے والے محمد علی خان کے گھر پہنچے اور انہیں اور ان کی اہلیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کو دھمکانے والی بیرونی قوتیں سمجھ لیں ،جس قوم کے پاس ایسے والدین اور بچے ہوں ان کا کوئی بال بیکا بھی نہیں کرسکتا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھاکہ وہ ایسی فوج کے چیف ہیں جس کے جوان ہر وقت ملک پر جان قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ کوئی رقم ان بہادروں کی حب الوطنی اور قربانیوں کی قیمت نہیں چکا سکتی ،ان کی قربانیاں ہی ہمیں پرامن اور مستحکم پاکستان کی طرف لے جارہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف شمالی وزیرستان کے دورے کے دوران کرک کے علاقے گڑھ خیل میں محمد علی خان کے گھر پہنچے ،ْان کے 6 بچے پاک فوج کا حصہ رہے ،ْ 3 نے مادر وطن کیلئے جام شہادت نوش کیا ۔