ہم چار سال سے دہائیوں کا ملبہ صاف کر رہے ہیں، ہم اپنے وقار پہ اب کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ،

ہما ری مسلح افواج بے مثال جنگ لڑ رہی ہیں اور ہماری قربانیوں کی لا متنا ہی داستان ہے،امریکہ ہما ری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ ڈالے، ہمارا ماضی ہمیں یہ سبق سکھاتا ہے کہ ہم امریکہ پر اعتماد کرنے میں احتیاط سے کام لیں،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا ٹویٹر پیغام

بدھ 3 جنوری 2018 23:07

ہم چار سال سے دہائیوں کا ملبہ صاف کر رہے ہیں، ہم اپنے وقار پہ اب کوئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم چار سال سے د ہائیوں کا ملبہ صاف کر رہے ہیں، ہم اپنے وقار پہ اب کوئی سمجھوتہ نھیں کرینگے ۔ ہما ری مسلح افواج بے مثال جنگ لڑ رہی ہیں اورہماری قربانیوں کی لا متنا ہی داستاں ہے،امریکہ ہما ری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ ڈالے ۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا ماضی ہمیں یہ سبق سکھاتا ہے کہ ہم امریکہ پر اعتماد کرنے میں احتیاط سے کام لیں۔

انہوں نے امریکی صدر کا نام لئے بغیر انہیں جواب دیا کہ وہ ہما ری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ امریکہ اب بھی خوش نہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنے وقار پہ اب کوئی سمجھوتہ نھیں کرینگے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا کہ ایک آمر نے فون کال پہ سر نڈر کیا، وطن کو بارود و خون سے نہلا یا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے افغانستان پر اپنے اڈوں سے 57800 حملے کئے،ہماری گزرگا ہوں سے امریکی اسلحہ وبارود گیا، ہمارے ہزاروں سویلین ،فو جی، بریگیڈیئر،جنرل، جواں سال لیفٹیننٹ امریکہ کی چھیڑ ی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے۔

انہوں نے کہا کہ جوآپ کادشمن،وہ ہمارا دشمن کی پالیسی میں گوانتانامو بے کو بھر دیا۔ اس وقت کے حکمراں امریکہ کی خدمت میں اتنے مگھن ہوئے کہ پورے ملک کو دس سال تک لوڈشیڈنگ اور گیس کی قلت کے حوالے کردیا، ہماری معیشت تباہ ہو گئی لیکن حکمرانوں کی خواہش تھی امریکہ راضی رہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو راضی رکھنے کیلئے پاکستان نے لاکھوں ویزے پیش کئے اور اس کے نتیجے میں پاکستان میں بلیک واٹر،ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک جگہ جگہ پھیل گئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم 4سال سے دہائیوں کا ملبہ صاف کر ر ہے ہیں۔ہما ری مسلح افواج بے مثال جنگ لڑ رہی ہیں۔ ہماری قربانیوں کی لا متنا ہی داستان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی ہمیں یہ سبق سکھاتا ہے کہ ہم امریکہ پر اعتماد کرنے میں احتیاط سے کام لیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ امریکہ اب بھی خوش نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وقار پہ اب کوئی سمجھوتہ نھیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :