ڈی آئی خان میں لونی روڈ پر پل کے قریب دھماکا،متعدد افراد جاں بحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 3 جنوری 2018 22:08

ڈی آئی خان میں لونی روڈ پر پل کے قریب دھماکا،متعدد افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 3جنوری 2018ء ):ڈیرہ اسماعیل خان میں لونی روڈ پر پل کے قریب دھماکاہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان:تحصیل کلاچی میں لونی روڈ پر پل کے قریب دھماکا،دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اورپولیس نےعلاقےکوگھیرے میں لےلیاہے۔جہاں دھماکاہوا،وہاں اندھیرا ہے،2لاشیں نظرآرہی ہیں۔کسی مزیددھماکےخطرے کےپیش نظرعلاقہ کلیئرکیاجارہاہے۔کلیئرنس کے بعد فورسز آگے جائیں گی۔