خیبرپختونخواحکومت نے بزرگ شہریوں کومفت علاج فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 3 جنوری 2018 22:03

خیبرپختونخواحکومت نے بزرگ شہریوں کومفت علاج فراہم کرنے کا اعلان کر ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 3جنوری 2018ء ):خیبرپختونخواحکومت نے بزرگ شہریوں کومفت علاج فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں حکومت قائم کرنے کے بعد پہلے روز ہی سے صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا دعویٰ کرتی رہی ہے اور با لآخر اپنی حکومت کے آخری سال خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت نے اس حوالے سے اہم پیش رفت دکھائی ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین صورتحال کے مطابق حکومت نے 60سال اوراس سےزائدعمرکےافراداوپی ڈی اورداخلہ فیس سےمستثنیٰ قرار دے دیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نےسمری کی منظوری دےدی۔محکمہ صحت نےتمام طبی مراکزاوراسپتالوں کواعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق اسپتالوں میں بزرگوں کیلیےالگ کاؤنٹر،رعایتی ادویات،علیحدہ وارڈکی سہولیات ہونگی۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سرکاری اسپتالوں کےایم ایس فیصلےپرعمل درآمدیقینی بنائیں۔