ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں کے پس پشت پر کون ہے: روف کلاسرا کا بڑا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 3 جنوری 2018 21:54

ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں کے پس پشت پر کون ہے: روف کلاسرا کا بڑا انکشاف
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 جنوری 2018ء) روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں کے پس پشت حسین حقانی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار اور صحافی روف کلاسرا کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روف کلاسرا کا دعوی ہے کہ امریکی سدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں کے پس پشت حسین حقانی ہیں۔ روف کلاسرا بتاتے ہیں کہ حسین حقانی کافی عرصے سے امریکی جریدوں میں پاکستان مخالف کالم تحریر کر رہے تھے۔ حسین حقانی مسلسل ٹرمپ کو پاکستان کی مخالفت کرنے کیلئے بھڑکا رہے تھے اور وہ بالآخر اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں۔