پیشیاں نہ بھگتنے پر نوازشریف کےخلاف نیب کاایک اورضمنی ریفرنس دائرکرنےکافیصلہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 3 جنوری 2018 21:51

پیشیاں نہ بھگتنے پر نوازشریف کےخلاف نیب کاایک اورضمنی ریفرنس دائرکرنےکافیصلہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 3جنوری 2018ء ) :نیب نے پیشیاں نہ بھگتنے پر سابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف اور ضمنی ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نیب نے پیشیاں نہ بھگتنے پر سابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف اور ضمنی ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ کیس میں نیا ضمنی ریفرنس بناکرنیب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ضمنی ریفرنس مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر،دیگرکےخلاف دائرہوگا۔نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدرکونیب نےگزشتہ ہفتےطلب کیاتھا لیکن نوازشریف سمیت تمام ملزمان نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔نیب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی ریفرنس برطانیہ سےلائےگئےنئےثبوتوں کی روشنی میں تیارہوگا۔

متعلقہ عنوان :