میاں صاحب پردےکےپیچھےجوسازشیں کررہےہیں انہیں برخاست کردیں،زرداری

میاں صاحب راز نہیں بتانا چاہتے ،فتنہ پھیلانا چاہتے ہیں،چار سال میں تو راز نہیں بتایا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 3 جنوری 2018 21:41

میاں صاحب پردےکےپیچھےجوسازشیں کررہےہیں انہیں برخاست کردیں،زرداری
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 3جنوری 2018ء ):سابق صدر زرداری نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب راز نہیں بتانا چاہتے ،فتنہ پھیلانا چاہتے ہیں۔میاں صاحب کے پاس راز نہیں فتنہ ہے۔انہوں نے سابق وزیر اعظم کومشورہ دتیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب پردےکےپیچھےجوسازشیں کررہےہیں انہیں برخاست کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر زرداری میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ سابق صدر زرداری نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب راز نہیں بتانا چاہتے ،فتنہ پھیلانا چاہتے ہیں۔میاں صاحب کے پاس راز نہیں فتنہ ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب چار سال کے بعد اب کونسے راز بتانا چاہ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میاں صاحب پتہ نہیں اپنی حکومت کے خلاف کونسے راز ہیں جو ہمیں بتانا چاہتے ہیں ۔

میں تو ان سے یہی کہوں گا کہ میاں صاحب آپ کے پاس راز ہیں تو ہمارے ساتھ شئیر کریں ۔انکا کہناتھا کہ میاں صاحب سازشوں کی بات کرتے ہیں آج تک تو سازشوں کی ذریعے وہی حکومت میں آتے رہے ہیں ،ہم تو آج بھی میدان میں ہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب حکومت بھی خود کر رہے ہیں اور اپوزیشن بھی خود ہی کر رہے ہیں ۔انہوں نے سابق وزیر اعظم کومشورہ دتیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب پردےکےپیچھےجوسازشیں کررہےہیں انہیں برخاست کردیں۔