پوچھتے ہوکیا کیا آمر نی ایک فون کال پر سرنڈر کیا اور وطن کو بارود اور خون سے نہلا دیا ،ر دوسروں کی چھڑی جنگ کے بھینٹ چڑھ گئے ،خواجہ آصف

افغانستان پر حملوں کیلئے ہماری گزرگاہوں سے اسلحہ، بارود گیا اور ہوائی اڈوں سے حملے کیے ،اب اپنی ناکامی کا ملبہ ہم پر نہ ڈالیں ،وزیرخارجہ ٹوئٹ

بدھ 3 جنوری 2018 22:55

پوچھتے ہوکیا کیا آمر نی ایک فون کال پر سرنڈر کیا اور وطن کو بارود اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پوچھتے ہوکیا کیا آمر نے ایک فون کال پر سرنڈر کیا اور وطن کو بارود اور خون سے نہلا دیا اور دوسروں کی چھڑی جنگ کے بھینٹ چڑھ گئے۔ افغانستان پر حملوں کیلئے ہماری گزرگاہوں سے اسلحہ، بارود گیا اور ہوائی اڈوں سے حملے کیے ،اب اپنی ناکامی کا ملبہ ہم پر نہ ڈالیں۔

بدھ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پوچھتے ہو کیا کیا ایک آمر نے فون کل پر سرنڈر کیا وطن کو بارود اور فون سے نہلا دیا۔ ہزاروں شہری، فوجی جوان، جنرلز، بریگیڈئیرز، لیفٹیننٹ آپ کی چھیڑی گئی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے، جو آپ کا دشمن وہ ہمارا دشمن، گوانتا ناموبے، جیل کو بھر دیا، پاکستان کی معیشت تباہ ہوگی لیکن خواہش تھی آپ راضی رہیں۔

(جاری ہے)

جو آپ کا دشمن وہ ہمارا دشمن، گوانتا ناموبے جیل بھر گئی۔ بلیک واٹر، ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک جگہ جگہ پھیل گئے۔ آپ کی خدمت میں مگن ہو کر ملک کے مسائل بھول گئے۔ آپ کی خدمت کی وجہ سے 10 سال تک لوڈ شیڈنگ گیس کی قلت رہی۔ گزشتہ 4 سال سے دہائیوں کا ملبہ صاف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پر اپنے اڈوں سے تمہارے 57 ہزار 8 سے حملے ہوئے اور ہماری گزرگاہوں سے تمہارا اسلحہ اور بارود گیا۔ ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھو۔

متعلقہ عنوان :