پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی 6 جنوری کو حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کریں گے

بدھ 3 جنوری 2018 22:55

پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی 6 جنوری کو حیدرآباد ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی دیگر مرکزی ذمہ داروں کے ساتھ 6جنوری کو حیدرآباد پہنچیں گے اور جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کریں گے، پی ایس پی ترجمان کے مطابق چیئرمین و صدر میڈیا سیل ، لیبر فیڈریشن ، اسٹو ڈنٹس فیڈریشن، بز نس فورم ، ایلڈرز ونگ، خواتین ونگ، الیکشن سیل، لائرز فورم، یوتھ ونگ، تعلقہ کمیٹیوں و ڈسٹرکٹ ذمہ داروں سے علیحدہ علیحدہ اجلاس بھی منعقد کرینگے اور تنظیمی صورتحال کا جائزہ لینگے اس کے علاوہ عمائدین شہر سیاسی و سماجی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔