نواب ثناء اللہ خان زہری سے مخلوط کابینہ میں شامل صوبائی وزراء ،اراکین اسمبلی اور مشیروں سمیت پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

بدھ 3 جنوری 2018 22:41

نواب ثناء اللہ خان زہری سے مخلوط کابینہ میں شامل صوبائی وزراء ،اراکین ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) وزیراعلی بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں مخلوط کابینہ میں شامل صوبائی وزراء ،اراکین اسمبلی اور مشیروں سمیت پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں ملاقات کے دوران وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری خوشگوار موڈ میں تھے اور ان سے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جو جمع کی گئی اس سمیت دیگر امو پر کھل کر بات چیت کی اور یہ بات چیت دلچسپ ،حیران کن اور خوشگوار موڈ میں ہوئی جن صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی اور مشیروں نے وزیر اعلی سے ملاقات کی ان میں سابق نگراں وزیراعلی اور مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح بھوتانی ،صوبائی وزیر خوراک اظہار حسین کھوسہ ،وزیراعلی کے مشیر محمد خان لہڑی ،مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبدالماجد ابڑو،رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ(ن) کشور جتک ،انیتہ عرفان ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقہار ودان ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی وزراء اور اولس قومی جرگہ کے کنونیئر نواب ایاز خان جوگیزئی ،مصطفی خان ترین،عبدالرحیم زیارتوال،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،وزیراعلی کے مشیر عبیدا للہ بابت،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی منظور خان کاکڑ ،پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید اچکزئی ،لیاقت آغا ،نصراللہ زیرے،ولیم برکت ،عارفہ صدیق،اسپوژمئی اچکزئی ،معصومہ حیات،نیشنل پارٹی کے صوبائی وزراء زراعت وخزانہ سردار اسلم بزنجو ،میر رحمت صالح بلوچ شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ملاقاتیں انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئیںجن کے اثرات جلد سامنے آنے شروع ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :