امریکی صدرکے بیان پرقومی ردعمل خوش آئندہے،میجر جنر ل آصف غفور

پاکستان اورپاک فوج نے پیسوں کیلئے جنگ نہیں لڑی،افغانستان میں امن سے سب کوفائدہ ہوگا، پاکستان اپنے وقارپرسمجھوتانہیں کریگا پاکستان اور امریکا کومل کرآگے بڑھناہے،پاکستان اور امریکااب بھی دوست ہیں،افغانستان میں امن سے سب کوفائدہ ہوگا،ہم چاہتے ہیں امریکاافغانستان میں کامیاب ہو پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کے اتحادی ہیں ، اتحادیوں کے درمیان جنگ نہیں ہو سکتی، فوج کسی سیاسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی ،نواز شریف کا امریکا کے خلاف بیان بہت خوش آئند ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 3 جنوری 2018 22:34

امریکی صدرکے بیان پرقومی ردعمل خوش آئندہے،میجر جنر ل آصف غفور
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2018ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امریکی صدرکے بیان پرقومی ردعمل خوش آئندہے،پاکستان اورپاک فوج نے پیسوں کیلئے جنگ نہیں لڑی،افغانستان میں امن سے سب کوفائدہ ہوگا، پاکستان اپنے وقارپرسمجھوتانہیں کریگا، پاکستان اور امریکا کومل کرآگے بڑھناہے،پاکستان اور امریکااب بھی دوست ہیں،افغانستان میں امن سے سب کوفائدہ ہوگا،ہم چاہتے ہیں امریکاافغانستان میں کامیاب ہو،پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کے اتحادی ہیں ، اتحادیوں کے درمیان جنگ نہیں ہو سکتی، فوج کسی سیاسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی ۔

بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ،افغانستان میں امن سے سب کوفائدہ ہوگا،ہم چاہتے ہیں امریکاافغانستان میں کامیاب ہو،پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کے اتحادی ہیں ، اتحادیوں کے درمیان جنگ نہیں ہو سکتی ۔

(جاری ہے)

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آج بھی ہماری 2لاکھ سے زائدفوج سرحدپرموجودہے، افغانستان میں ایک کھرب ڈالرخرچ کرنیکانتیجہ سب کومعلوم ہے، امریکانیافغانستان میں جتناخرچ کیااس کاایک فیصدپاکستان میں لگا، ایک وقت تھاہمارے پاس چوائس تھی کہ روس کے پاس جائیں،انہوںنے کہا کہ امریکی صدرکے بیان پرقومی ردعمل خوش آئندہے،پاکستان اورپاک فوج نے پیسوں کیلئے جنگ نہیں لڑی،افغانستان میں امن سے سب کوفائدہ ہوگا، پاکستان اپنے وقارپرسمجھوتانہیں کریگا، پاکستان اور امریکا کومل کرآگے بڑھناہے،پاکستان اور امریکااب بھی دوست ہیں،افغانستان میں امن سے سب کوفائدہ ہوگا،ہم چاہتے ہیں امریکاافغانستان میں کامیاب ہو۔

ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ الیکشن کا وقت قریب ہے ، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے رہیں ہیں ، پاک فوج سیاسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی،پہلے بھی کہا تھا کہ اسٹبلشمنٹ کے سیاسی عمل میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں ،نواز شریف کا امریکا کے خلاف بیان بہت خوش آئند ہے ہم نے ایک زبان ہو کر بیانیہ اپنایا ہے ،پاکستان کے حالات میں ضرورت ہے کہ ہم اکٹھے ہوکر چلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نہیں چاہے گا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف کامیابیاںحاصل ہوں ، بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان کے قدم امن کی طرف بڑھتے رہیں،ہمارے قدم کامیابی کی طرف بڑھ رہے تھے تو کلبھوشن کا معاملہ آگیا،بھارت سے درپیش مسائل کے حل کے بغیر خطے میں امن مشکل ہے،نکی ہیلی کا بیک گراؤنڈ بھارتی ہے ۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان 20کروڑ سے زائد آبادی والا ذمیدار ملک ہے۔۔