پی ٹی آئی سیاست کی اخلاقیات سے ناواقف ،پیپلز پارٹی میں باتیں کرنیوالے پارٹی کی تاریخ سے بھی آگاہ نہیں، پرویز رشید

محسوس ہوتا ہے ہمارے ہاتھ پائوں باندھے جارہے ہیں ، کوشش ہے سینیٹ الیکشن میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 3 جنوری 2018 22:32

پی ٹی آئی سیاست کی اخلاقیات سے ناواقف ،پیپلز پارٹی میں باتیں کرنیوالے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہاہے کہ افسوس تحریک انصاف سیاست کی اخلاقیات سے ناواقف ہے ، پیپلز پارٹی میں باتیں کرنیوالے اپنی پارٹی کی تاریخ سے بھی آگاہ نہیں، محسوس ہوتا ہے ہمارے ہاتھ پائوں باندھے جارہے ہیں ، کوشش ہے سینیٹ الیکشن میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا کہ 13سال تک سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور 8سال وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کو انتخابی سیاست سے باہررکھاگیا جبکہ بینظیربھٹوکوبھی 8سال سیاست سے باہررکھاگیالیکن ملک کی موجودہ صورتحال پاکستان کے عوام کی پیداکردہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی قیادت آج کل طاہرالقادری کے قدموں میں بیٹھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں باتیں کرنیوالے اپنی پارٹی کی تاریخ سے بھی آگاہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس تحریک انصاف سیاست کی اخلاقیات سے ناواقف ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات سے محسوس ہوتاہے کہ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے جارہے ہیںلیکن ہماری کوشش ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اچانک وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتمادلائی جارہی ہے ، نواز شریف روز احتساب عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایسی باتیں اچھی طرح جانتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقامے اور بہانے الیکشن سے پہلے نہیں ہوتے ۔