ابھی انتخابی اکھاڑا لگا نہیں اور پہلوان بھاگ گیا ہے، نواز شریف بتا کیوں نہیں دیتے ان کیخلاف سازش کون کررہا ہے، فواد چودھری

پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رکیں تو ثبوت قوم کے سامنے رکھوں گا، نااہل لوگ کس حیثیت سے سرکار کا پیسہ استعمال کررہے ہیں،ماضی کے انتخابات میں کس لاڈلے کو فائدہ ہوا سب کو معلوم ہے، رہنماء پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

بدھ 3 جنوری 2018 22:25

ابھی انتخابی اکھاڑا لگا نہیں اور پہلوان بھاگ گیا ہے، نواز شریف بتا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ابھی انتخابی اکھاڑا لگا نہیں اور پہلوان بھاگ گیا ہے، نواز شریف بتا کیوں نہیں دیتے ان کیخلاف سازش کون کررہا ہے، پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رکیں تو ثبوت قوم کے سامنے رکھوں گا، نااہل لوگ کس حیثیت سے سرکار کا پیسہ استعمال کررہے ہیں۔

ماضی کے انتخابات میں کس لاڈلے کو فائدہ ہوا سب کو معلوم ہے۔بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ ابھی انتخابی اکھاڑا لگا نہیں اور پہلوان بھاگ گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بتا کیوں نہیں دیتے کہ ان کے خلاف کون سازش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی کے انتخابات میں کس لاڈلے کو فائدہ ہوا یہ سب کو معلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 300 ارب روپے ایف زیڈ ای کیپٹل کے پاس کیسیآیا یہ پیسے کس نے اور کیسے منتقل کیی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری قوم کا آپ سے سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس حساب کتاب نہیں تو عدلیہ کو متنازع کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پردے کے پیچھے کی کارروائیاں نہ رکیں تو سارے ثبوت قوم کے سامنے رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نااہلی کے ملزم پنجاب ہاؤس کس حیثیت میں استعمال کر رہے ہیں حکومت پنجاب خیال کرے، نواز شریف اور مریم نواز ملزمان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج میاں صاحب کو یاد آرہا ہے کہ ماضی میں الیکشن میں دھاندلی کی گئی، الیکشن میں دھاندلی کی بات تو عمران خان کرتے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پریس کانفرنس میں سوالات کی اجازت نہیں دی گئی،وہ بیان واٹس ایپ پر بھی جاری کرسکتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب پوری قوم پوچھ رہی ہے کہ سعودی عرب میں آپ کی کیا ڈیل ہوئی آپ پاکستان کے اداروں کو متنازعہ کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :