فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو تفویض کردہ تمام ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل کئے جائیں،وزیر اعلی پرویز خٹک
بدھ 3 جنوری 2018 22:25
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ سوات ایکسپریس وے کا بیشتر کام مکمل ہوچکا ہے ، 34ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی 81کلو میٹر لمبی اس شاہراہ کو کاٹلنگ تک تارکول بچھا کر ہر لحاظ سے مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ دو کلومیٹر دو رویہ اور دوہری سرنگوں سمیت چکدرہ تک اسکی تکمیل بھی اگلے دو ماہ میں یقینی بنا دی جائے گی۔
اسی طرح جنوبی اضلاع میں اپنی نوعیت کی منفرد آئل ریفائنری پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے جس کیلئے کرک کے قریب 600کنال وسیع اراضی کا حصول آخری مراحل میں ہے اور وزیر اعلیٰ اگلے مہینے اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ حیات آباد سے پانچ گنا بڑے پشاور ماڈل ٹاؤن اور نوشہرہ میں سی پیک سٹی کے نام سے دو میگا رہائشی سکیموں پر عملی کام بھی شروع کیا گیا ہے ہریپور میں سیمنٹ پلانٹ، نوشہرہ میں میڈیکل کالج ، ڈی ایچ کیو ہسپتال ،کابل ریور بریج ، چترال اور ناران میں چار پن بجلی گھروں کی تنصیب پر عملی کا م بھی اگلے تین مہینوں تک شروع کرنے کا پلان ہے۔وزیر اعلیٰ نے سی پیک سٹی نوشہرہ میں عالمی معیار کے جدید سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کی ہدایت کی انہوںنے کہا کہ یہ تمام بڑے منصوبے خیبر پختونخوا اور یہاں کے عوام کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی جلد اور معیاری تکمیل صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ ایف ڈبلیو او کیلئے چیلنج سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں اتنے اہم ترقیاتی اور پیداواری شعبوں پر توجہ نہیں دی گئی مگر اب حکومت کے تمام فیصلے اور اقدامات ذاتی مفادات اور کرپشن و اقرباء پروری کیلئے نہیں بلکہ صرف عوام کے مفاد میں ہوں گے۔انہوں نے کاٹلنگ انٹر چینج سے چکدرہ انٹر چینج تک سوات ایکسپریس وے کے باقی ماندہ حصے اور چینی کمپنی کے زیر اہتمام سرنگوں کی تعمیر کو بھی ڈبل شفٹوں میں تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہیں بتایا گیا کہ ایکسپریس وے کے چار لین کے علاوہ شاہراہ کے دونوں اطراف میں دو اضافی لین کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے تاکہ ٹریفک بڑھنے کے ساتھ مستقبل کی پیش بندی اور منصوبہ بندی میں آسانی ہو۔کرنل شیر انٹر چینج سے کاٹلنگ تک چار انٹر چینجز اور درجنوں پلوں سمیت ایکسپریس وے پر اسفالٹ اور تارکول بچھانے کا آخری مرحلہ بھی تیزی سے مکمل کیا رہا ہے جبکہ ساول ڈھیر کے قریب شاہراہ میں حائل ایک پہاڑ کی مکمل کٹائی کے بعد بقیہ دو انٹر چینجز اور سرنگوں سمیت شاہراہ کا باقی حصہ بھی بڑی تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے ۔پرویز خٹک کو بتایا گیا کہ آئل ریفائنری کیلئے کرک میں 600کنال اراضی کے حصول کے بعد تعمیراتی کام بھی شروع کرنے کی منصوبہ بندی بھی پہلے سے کر دی گئی ہے ،یہاں تیار ہونے والی تیل کی مصنوعات کی نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک مانگ ہو گی جبکہ یہاں تھرمل بجلی بھر بھی قائم کئے جائیں گے جن کی سستی بجلی سے جنوبی اضلاع اور پورے صوبے کی صنعتوں کو فراہم کی جائے گی ۔وزیر اعلیٰ نے اس میگا پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل کیلئے ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ کو ایف ڈبلیو او سے قریبی معاونت کی ہدایت کی تاکہ یہ اہم ترین پیداواری منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.