مسلم لیگ(ن) کے 99 فیصد ارکان تحریک عدم اعتماد میں شامل ہیں ،میر سرفراز بگٹی

ہمارے اختلافات فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر ہوئی ہے ، بہت سے وزراء استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہے وقت آنے پر تمام معاملات واضع ہو جائے گا ،نجی ٹی وی سے بات چیت

بدھ 3 جنوری 2018 22:27

مسلم لیگ(ن) کے 99 فیصد ارکان تحریک عدم اعتماد میں شامل ہیں ،میر سرفراز ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2018ء) سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے 99 فیصد ارکان تحریک عدم اعتماد میں شامل ہیں ہمارے اختلافات فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر ہوئی ہے بہت سے وزراء استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہے وقت آنے پر تمام معاملات واضع ہو جائے گا ان خیالات کا اظہا رانہوںنے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت میں رہتے ہوئے بھی ہمارے ساتھ نا انصافیاں کی گئی اور ایک ضلع میں 100 سے زائد ٹیم دیئے گئے جبکہ باقی ضلعوں کو اس حوالے سے مکمل طور پر نظرانداز کئے گئے اور فنڈز کے معاملے پر بھی ہمیں اعتماد میں نہیں لئے گئے تھے غیر منصفانہ تقسیم تحریک عدم اعتماد کی وجہ بنی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی99 فیصد لوگ تحریک اعتماد میں شامل ہے اور بہت سے وزراء استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہے وقت ثابت کرے گا کہ ہم صحیح راستے پر تھے کیونکہ جب حکومت میں اتحادی جماعتیں حد تجاوز کرتی ہے پھر ان کی سبب یہی بنتی ہے کہ وہ کہ وہ راستے الگ کر لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ سینیٹ کے انتخابات کے موقع پر اس طرح حالات پیدا کئے جا رہے ہیں تو پچھلے سینیٹ کے انتخابات میں اس طرح کے حالات کیوں نہیں تھے پارٹی نہیں چھوڑینگے اور اپنے ساتھیوں دوستوں کے ساتھ مشورہ کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے اور اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی۔