آرمی چیف کا وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش

جب تک شہداء اور ان کے بہادر خاندان ساتھ ہوں گے اس ملک کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا شہدا کی حب الوطنی اور قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے باڑ لگا رہے ہیں،جنر ل قمر جاوید باجوہ کا شمالی وزیر ستان اور کرک کا دورہ ق ِ ٴْآرمی چیف کو شمالی وزیرستان کے دورے میں جاری کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، میرانشاہ میں یادگارشہداء پرپھول چڑھائے، پاک افغان باڈر پر باڑ لگانے کے عمل کا جائزہ بھی لیا،سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کو سراہا شہید کرک محمد علی خان کے گھر بھی آمد ، شہدا کے لیے دعا ء، عظیم قربانیوں کو سرہاتے ہوئًے خاندان کیلئے قابل فخر قرار دیا

بدھ 3 جنوری 2018 22:13

آرمی چیف کا  وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک شہدائ اور ان کے بہادر خاندان ساتھ ہوں گے اس ملک کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ شہدا کی حب الوطنی اور قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے باڑ لگا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو شمالی وزیر ستان اور کرک کے دورہ کے موقع پر کیا ترجمان پاک فوج کے مطابق ِ ٴْآرمی چیف کو شمالی وزیرستان کے دورے میں جاری کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔۔ط انھوں نے میرانشاہ میں یادگارشہداء پرپھول چڑھائے۔ آرمی چیف نے دورہ کے موقع پر شمالی وزیرستان میں پاک افغان باڈر پر باڑ لگانے کے عمل کا جائزہ بھی لیا اور سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جنھوں نے آرمی چیف کو سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی اور بے گھر افراد کی بحالی اور مزید ترقیاتی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جب تک شہداء اور ان کے بہادر خاندان ساتھ ہوں گے اس ملک کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اس بات کا اظہار انھوں نے شہید کرک محمد علی خان کے گھر آمد کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے شہدا کے لیے دعا کی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو سرہاتے ہوئًے خاندان کیلئے قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کے شہدا کی حب الوطنی اور قربانیوں کا کوئی نیم البدل نہیں ہے۔ محمد علی خان کے 8 بیٹے تھے جس میں سے 3 مادر وطن پر قربان ہو چکے ہیں۔ شہید ہونے والے بچوں میں لانس نائک خورشید، نائک صوبیدار عمر دراز اور حوالدار شیردراز شامل ہیں۔ شہید ہونے والوں کا تعلق ایف سی کے پی کے سے تھا۔ محمد علی خان کے بیٹوں کے علاوہ اس کے 2 بھتیجے بھی دفاع وطن پر قربان ہو چکے ہیں۔ محمد علی خان کے 3 بیٹے اب بھی پاک فوج اور ایف سی خیبر پختونخوا میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔