کرا چی، سندھ سوشل سیکورٹی کے تمام اسپتالوں کو 35 کروڑ روپے کی لا گت سے جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ

جبکہ طبی سہو لیا ت کا معیا ر بڑھا نے کیلئے معیا ری ادویا ت ،صفائی ستھرائی اور ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی 24 گھنٹے حاضری کی بھی یقینی بنا یا جا رہا ہے،وزیرٹرانسپورٹ، اطلاعات و محنت سندھ

بدھ 3 جنوری 2018 22:09

کرا چی، سندھ سوشل سیکورٹی کے تمام اسپتالوں کو 35 کروڑ روپے کی لا گت سے ..
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2018ء) وزیرٹرانسپورٹ، اطلاعات و محنت سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ محنت کشوں کیلئے قائم سندھ سوشل سیکورٹی کے تمام اسپتالوں کو 35 کروڑ روپے کی لا گت سے جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جبکہ طبی سہو لیا ت کا معیا ر بڑھا نے کیلئے معیا ری ادویا ت ،صفائی ستھرائی اور ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی 24 گھنٹے حاضری کی بھی یقینی بنا یا جا رہا ہے ،ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک وفد سے ملا قات کے مو قع پر کیا ،صوبا ئی وزیر نے وفد کو بتایا کہ سائٹ ایریا میں محنت کشوں کیلئے قائم کلثوم ولیکا اسپتال میں مزدوروں اوران کی فیملیز کیلئے امراض قلب کی سہولیات کیلئے 20 بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ قائم کیا جا رہا ہے ،جہا ں پر کو الیفائیڈ ڈاکٹرز 24 گھنٹے معیا ری ادویا ت اور مشینریز کے ساتھ خدمات انجا م دینگے ،صوبا ئی وزیر محنت نے کہا کہ محنت کشوں کی فلا ح وبہبو د اور ان کیلئے تعلیم وصحت کی معیا ری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ صوبے کے محنت کشوں کیلئے لیبر کا لو نیزاو ر بچوں کیلئے اسکولو ں کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور ان کی حالت زار کو بہتر بنا یا جا رہا ہے ،انہو ں نے کہا کہ حکومت کی تر جیح ہے کہ محنت کشوں کیلئے نئی کالونیز او راسکولز تعمیرکرنے کے بجا ئے پہلے سے قائم اسکولو ں اور رہا ئشی یو نٹس کو بہتر بنا یا جا ئے اور وہا ں گیس ،پا نی بجلی اور سیوریج کے نظام کو ٹھیک کیا جا ئے جبکہ اسکے بعد نئی کا لونیز اور نئے اسکو لو ں کی تعمیر پر توجہ دی جا ئے ،صوبا ئی وزیر نے کہا کہ حکومت کی تھوڑی سے توجہ کے با عث آج محنت کشوں کے بچے میڑک اور ٹیکنیکل اسکو لو ں کے بو رڈ ز میں نما یا ں پو زیشن لے رہے ہیں جو کہ نا صرف محنت کشوں کیلئے بلکہ حکومت اور خصوصاًمحکمہ محنت کیلئے با عث فخر ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم میں بڑھتی ہو ئی دلچسپی کے پیش نظر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ محنت کشوں کے جو بچے انٹر بو رڈ کے امتحانا ت اور ٹیکنیکل بو رڈ کے امتحانا ت میں نما یا ں کامیابی حاصل کرینگے ،انکے بچوں کی اعلی تعلیم کے مکمل خرچ حکومت برداشت کریگی ۔

متعلقہ عنوان :