کراچی،آئی جی سندھ نے ویٹنگ لسٹ میں سے 813 امیدواران کو اسپیشل پروٹیکشن یونٹ(SPU)میں تقرری دینے سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا

بدھ 3 جنوری 2018 22:09

کراچی،آئی جی سندھ نے ویٹنگ لسٹ میں سے 813 امیدواران کو اسپیشل پروٹیکشن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کی جانب سے مجوزہ منظوری کے بعدآئی جی سندھ نے ویٹنگ لسٹ میں سے 813 امیدواران کو اسپیشل پروٹیکشن یونٹ(SPU)میں تقرری دینے سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ ویٹنگ لسٹ میں سے ٹاپ موسٹ813امیدواران کو جلد ہی تقرری ناموں کا باقاعدہ اجراء کردیا جائیگا جسکے بعد ایس پی یو کی افرادی قوت1588سے بڑھ کر 2401 ہوجائیگی۔

ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے میں بتایا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے حکومت سندھ کوسفارشات ارسال کیں تھیں کہ سی پیک پروجیکٹ سیکیورٹی پردستیاب افرادی قوت میں اضافہ کے لئے سی ٹی ڈی(CTD) اور آرآرایف(RRF) میں بھرتی کا عمل مکمل ہوجانیکے بعد ویٹنگ لسٹ پر رکھے گئے 1047 امیدواران میں سے 813 امیدواروں کو ایس پی یو میں تقرری دینے کی منظوری دی جائے ۔#

متعلقہ عنوان :