ملک ریاض کراچی کیلئے اعلان کر دہ 10ارب روپے کے پیکیج پر قائم ہیں،میئرکراچی

بدھ 3 جنوری 2018 21:33

ملک ریاض کراچی کیلئے اعلان کر دہ 10ارب روپے کے پیکیج پر قائم ہیں،میئرکراچی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کراچی کیلئے اعلان کردہ 10ارب روپے کے خصوصی پیکج پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ ہم نے ان سے شہر کے پانی اور سیوریج کے پرانے انفرااسٹرکچر کوتبدیل کرنے اورعباسی شہید اسپتال کو اسٹیب آف دی آرٹ اسپتال بنانے کا کہاہے جس پر بحریہ ٹاؤن کی ٹیم عباسی شہید اسپتال کاسروے کرچکی ہے ہم بھی انہیں سول اور الیکٹریکل ورک اور دیگر ضروریات سے جلد آگاہ کردیں گے، ملک ریاض نے عباسی شہید اسپتال کو جدید اسپتال بنانے کے ساتھ ایک سال تک اس کی مینٹس کا بھی وعدہ کیا ہے، بلدیہ عظمیٰ انہیں صرف اسکیمیں دے گی جنہیں وہ خودمکمل کرائیں گے، میئر نے کہاکہ عباسی شہید اسپتال کے علاوہ بقیہ تمام فنڈز ہم نے پانی اورسیوریج کی بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرنے کے لئے درخواست کی ہے۔

میری چند روز قبل ملک ریاض صاحب سے بات ہوئی وہ نہ صرف کراچی کی ترقی کے لئے اپنے اعلان کردہ وعدے پر قائم ہیں بلکہ جلد منصوبے شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :