آرمی چیف کا مادر وطن کیلئے عظیم قربانی دینے والے خاندان کے سربراہ کرک کے رہائشی محمد علی خان کے گھر کا دورہ

جب تک ہمارے پاس اس طرح کے عظیم والدین اور بیٹے موجود ہیں کوئی خطرہ پاکستان کو نقصا ن نہیں پہنچا سکتا،کوئی رقم ان کی حب الوطنی و قربانیوں کی قیمت نہیں چکاسکتی، ان کی قربانیاں ہی ہمیں پرامن اور مستحکم پاکستان کی طرف لے جارہی ہیں جنرل قمر جاوید باجوہ کا قابل فخرخاندان کو عظیم قربانیوں پرزبردست خراج تحسین پیش محمد علی کے 8بیٹوں میں سے 3 نے مادر وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور 3بیٹے اس وقت ایف سی کے پی اور پاک آرمی میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،بیٹوں کے علاوہ محمد علی کے 2 بھتیجے بھی مادروطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جبکہ 4 بھتیجے اس وقت پاک فوج میں فرائض سرانجام دے رہے ،آئی ایس پی آر آرمی چیف کے دورے اور خصوصی پیکج کے اعلان پرشکرگزار ہیں، ہمارے بچے پاکستان کی سرزمین پر قربان ،3 زندہ ہیں 3 چلے گئے ہیں ، ہماری زیادہ قربانی فوج کیلئے ہے ، انشاء اللہ! ہمارا خون پاکستان کیلئے ہے، جو بچے ہمارے زندہ ہیں انہیں بھی شہادت نصیب ہو، محمدعلی خان کی آرمی چیف سے گفتگو

بدھ 3 جنوری 2018 21:30

آرمی چیف کا مادر وطن کیلئے عظیم قربانی دینے والے خاندان کے سربراہ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کیلئے عظیم قربانی دینے والے خاندان کے سربراہاورکرک کے علاقے گڑھ خیل کے رہائشی محمد علی خان کے گھر کا دورہ کیا اور قابل فخرخاندان کو عظیم قربانیوں پرزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے پاس اس طرح کے عظیم والدین اور بیٹے موجود ہیں کوئیخطرہ پاکستان کو نقصا ن نہیں پہنچا سکتا،کوئی رقم ان کی حب الوطنی و قربانیوں کی قیمت نہیں چکاسکتی، ان کی قربانیاں ہی ہمیں پرامن اور مستحکم پاکستان کی طرف لے جارہی ہیں۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرک کے علاقے گڑھ خیل کے رہائشی محمد علی خان کے گھر کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

محمد علی خان کے 8بیٹوں میں سے تین لانس نائیک خورشید ایف سی کے پی کے ، نائب صوبیدار عمر دراز ایف سی کے پی کے اور حوالدار شیردراز پاک آرمی نے مختلف آپریشنز کے دوران مادر وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاجبکہ تین بیٹے اس وقت ایف سی کے پی کے اور پاک آرمی میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ دو اس کیساتھ رہ رہے ہیں ۔

اپنے بیٹوں کے علاوہ محمد علی خان کے دو بھیتجے سپاہی حضرت علی اور سپاہی لال مرجان بھی مادروطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جبکہ چار بھتیجے اس وقت پاک فوج میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محمدعلی خان کے قابل فخرخاندان کو عظیم قربانیوں پرزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہمارے پاس اس طرح کے عظیم والدین اور بیٹے موجود ہیں کوئی خطرہ پاکستان کو نقصا ن نہیں پہنچا سکتا ۔

آرمی چیف نے کہا کہ کوئی رقم ان کی حب الوطنی و قربانیوں کی قیمت نہیں چکاسکتی، ان کی قربانیاں ہی ہمیں پرامن اور مستحکم پاکستان کی طرف لے جارہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق محمدعلی نے دورہ کرنے اورگاؤں واپنے لئے خصوصی فلاحی پیکیج کے اعلان پرآرمی چیف کاشکریہ اداکیا۔ اس موقع پر کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمدبٹ بھی دورے کے دوران موجودتھے۔

آرمی چیف سے ملاقات کے دوران محمد علی خان کا کہنا تھا کہ آج اللہ پاک! یہ سربراہ آئے ہیں ، ان کے بچے ، ان کی بڑی مہربانی ، بہت شکریہ ، اللہ پاک ان کو بہت دے اور اللہ پاک واقعات سے محفوظ رکھے ۔ اللہ پاک پاکستان کو ترقی عطا فرمائے ، ہمارے بچے پاکستان کی سرزمین پر قربان ، تین زندہ ہیں تین چلے گئے ہیں ، ہماری زیادہ قربانی فوج کیلئے ہے ، انشاء اللہ! ہمارا خون پاکستان کیلئے ہے۔

میں خفا نہیں ہوں تیار ہوں ، ہمیں توقع ہے میں ان کا بار بار شکر گزار ہوں ، جو لوگ یہاں آئے سب کا شکریہ ۔ محمد علی خان نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں ان کا شکریہ ادا کرسکوں ۔ اللہ پاک ان کو مزید ترقی عطا فرمائیں ۔ اللہ پاک ان کی بڑھائی کرے ، جو بچے ہمارے زندہ ہیں انہیں بھی شہادت نصیب ہو۔