Live Updates

عمران خان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر رہ گئی ہے، طلال چوہدری

مایوسیوں کی انتہا کو پہنچے لوگ نجومی اور حکیم کا رخ کرتے ہیں ،ا یسے لوگوں کوامین اورصادق کا سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے جن کا ڈوپ ٹیسٹ بھی ٹھیک نہیں،عمران کے پاس صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ ہے لیکن کریکٹر سرٹیفکیٹ نہیں ، اگر ایسے لوگ صادق اور امین ہیں تواللہ کا شکر ہے نواز شریف کو یہ سرٹیفکیٹ نہیں ملا، نواز شریف کے بیان کے بعد این آر او ڈیل کا سوچنے والے باولے ہو گئے ہیں وزیر مملکت برائے داخلہ کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 جنوری 2018 21:30

عمران خان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر رہ گئی ہے، طلال چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر رہ گئی ہے،مایوسیوں کی انتہا کو پہنچے ہوئے لوگ نجومی اور حکیم کا رخ کرتے، عمران کے پاس صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ ہے لیکن کریکٹر سرٹیفکیٹ نہیں ، اگر ایسے لوگ صادق اور امین ہیں تواللہ کا شکر ہے نواز شریف کو یہ سرٹیفکیٹ نہیں ملا،اہلیت کا اصلی سرٹیفکیٹ صرف عوامی عدالت دے سکتی ہے، نواز شریف کے بیان کے بعد این آر او ڈیل کا سوچنے والے باولے ہو گئے ہیں،نواز شریف جب سے سعودی عرب کے دورے سے واپس آئے ہیں عمران کو دورے پڑ رہے ہیں ۔

بدھ کویہاں اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ امپائر کی انگلی پرآسرا کرنیوالے اب نجومی کی بات کرتے ہیں، عمران خان کی سیاست اور زندگی نجومیوں اور حکیموں پر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

مایوسیوں کی انتہا کو پہنچے ہوئے لوگ نجومی اور حکیم کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم امپائر،نجومی یا حکیم نہیں بناتے۔

ایسے لوگوں کوامین اورصادق کا سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے، جن کا ڈوپ ٹیسٹ بھی ٹھیک نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ڈوپ ٹیسٹ اوربلیک بیری موبائل ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کیا صادق اور امین ہیں ، طلا ل چوہدری نے کہاکہ عمران کے پاس صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ ہے لیکن کریکٹر سرٹیفکیٹ نہیں ہے، اگر ایسے لوگ صادق اور امین ہیں تواللہ کا شکر ہے نواز شریف کو یہ سرٹیفکیٹ نہیں ملا،اہلیت کا اصلی سرٹیفکیٹ صرف عوامی عدالت دے سکتی ہے۔

اہلیت کے سرٹیفکیٹ سے بات نہیں بنے گی، کون اہل ہے اورکون نااہل،فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔ طلا ل چوہدری نے کہاکہ نواز شریف کے بیان کے بعد این آر او ڈیل کا سوچنے والے باولے ہو گئے ہیں۔ نجومی کے تعویزاور جعلی امین و صادق کے سرٹیفکیٹ کام نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف جب سے سعودی عرب کے دورے سے واپس آئے ہیں عمران کو دورے پڑ رہے ہیں۔

دریں اثناء وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج پھرعدالت میں پیش ہوئے، آج ان لوگوں سے پوچھا جائے جوکل کہہ رہے تھے کہ سعودی عرب میں این آر او ہورہا ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اچھے سیاست دان تونہ بن سکے اب وہ جعلی شاہ رخ بننے کی کوشش کررہے ہیں اورعمران خان نے جو کل ٹویٹ کیااس میں وہ جعلی خان لگانا بھول گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات