دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف نہ کیا گیا تو امریکا کے ساتھ تعاون کی پالیسی میں تبدیلی پر غور کیا جاسکتا ہے۔پاکستان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 جنوری 2018 19:42

دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف نہ کیا گیا تو امریکا کے ساتھ تعاون ..
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جنوری۔2018ء) پاکستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہ کیا گیا تو امریکا کے ساتھ تعاون کی پالیسی میں تبدیلی پر غور کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ ڈالروں کے لیے نہیں بلکہ اصولوں کی بنیاد پر لڑی ہے‘ انسداد دہشت گردی میں پاکستان نے سب سے زیادہ آپریشن کیے اور قربانیاں دیں۔

متعلقہ عنوان :