کیپٹن صفدر کے خلاف ترقیاتی منصوبے من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کے الزام میں تحقیقات کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 جنوری 2018 19:24

کیپٹن صفدر کے خلاف ترقیاتی منصوبے من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کے الزام ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جنوری۔2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔ کیپٹن صفدر کے خلاف 3 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کے الزام پر چیئرمین نیب نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 3 ارب کے ٹھیکوں میں 2 ارب کی جعلی سکیموں کے ذریعے خوردبرد کرنے کی اطلاع پر نوٹس لیا۔

چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ اربوں کی خوردبرد کے تمام ذمہ داروں سے قوم کی لوٹی گئی رقم برآمد کی جائے گی۔چیئرمین قومی احتساب بیورو نے حکم دیا ہے کہ کیپٹن صفدر کے خلاف درخواست کی جانچ پڑتال شفافیت سے، میرٹ پر اور قانون کے تقاضوں کے مطابق کی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :