نیلسن منڈیلا کے آبائی گائوں ’ماویزو‘ میں کرسمس کی تقریب

منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے راہنمائوں کی خصوصی شرکت، تحائف پیش کئے

بدھ 3 جنوری 2018 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) نیلسن منڈیلا کے آبائی گائوں ’ماویزو‘ میں کرسمس کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں منہاج القرآن انٹر نیشنل سائوتھ افریقہ کے جملہ فورمز نے شرکت کی،نیلشن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا نے فیملی سمیت مسیحی برادری کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی،تقریب میں ناظم منہاج القرآن انٹر نیشنل سائو تھ افریقہ رانا محمد آصف جمیل،محمد اصغر وڑائچ ، فیاض اکبر،محمد لطیف چشتی سمیت تحریک منہاج القرآن کے راہنمائوں کی کثیر تعداد شریک تھی،منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی جانب سے کرسمس کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں سینکٹروں مستحق بچوںمیں بیش قیمت تحائف تقسیم کئے گئے، بچوں کی خصوصی دلچسپی کے لیے Jumping Castleسمیت دیگر جھولوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا،تحریک منہاج القرآن کرسمس کی اس تقریب کا اہتمام کرتی ہے اور مسیحی برادری کی خوشی میں شریک ہوتی ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے رہنما رانا محمد آصف جمیل نے کہا کہ ایسی تقاریب کے انعقاد سے نفرتوں کو ختم کر کے محبت کے رویوں کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے،ڈاکٹر طاہر القادری امن اور محبت کا دوسرانام ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے ہمیشہ امن اور محبت کی تعلیم دی،دریں اثناء منہاج القرآن سائوتھ افریقہ کے راہنمائوں فیاض اکبر، محمد طیب ، رانا آصف جمیل، اصغر وڑائچ اور نوید چیمہ نے نیلسن منڈیلا کے پوتے چیف مانڈلا منڈیلا سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات میں منہاج القرآن اسلامک اینڈ کمیونٹی سنٹر کے قیام ودیگر فلاحی منصوبہ جات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اہم ملاقات میں سائوتھ افریقہ کی رائل فیملی کے تحت قائم منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا،اس موقع پر چیف مانڈلا منڈیلا نے منہاج القرآن انٹر نیشنل کے راہنمائوں کا دورئہ پاکستان میں شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :