دبئی میں سونے کے دکانداروں کا صارفین سے 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کرنے سے انکار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 3 جنوری 2018 16:38

دبئی میں سونے کے دکانداروں کا صارفین سے 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2018ء) متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری 2018 سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد سے سونے اور ڈائمنڈ صارفین کو انکی خریداری پر 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کرنا ہو گا لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ دبئی کے صارفین کو یہ ٹیکس نہیں ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

دبئی کے گولڈ اور زیورات کے 500 دکانوں کے ایک گروپ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے صارفین پر بوجھ کو نہیں بڑھانا چاہتے اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ گولڈ اور ڈائمنڈ کے صارفین سے 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول نہیں کریں گے۔ گلف نیوز نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چند دکانداروں نے مارکیٹنگ کی غرض سے یہ فیصلہ کیا ہے تاہم باقی کے تمام تاجر 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس قانونی طور پر وصول کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :