تحریک طالبان پاکستان اسلم گروپ کے مرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، ترجمان سندھ رینجرز

بدھ 3 جنوری 2018 16:16

تحریک طالبان پاکستان اسلم گروپ کے مرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں مارنے جانے والے 3 دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب قائم خانی کالونی بلدیہ ٹائون میں کئے گئے آپریشن میں ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت عبدالکرم عرف مفتی، محمد عرف مولوی عبداللہ اور محمد یوسف عرف شہزادہ عرف نعمان بری ناموں سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے استاد اسلم گروپ سے ہے اور یہ تمام دہشت گرد سنگین دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے۔