ابوظہبی میں دو ایشیائی شہریوں کو ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹنے کے جرم میں تین سال جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 3 جنوری 2018 16:03

ابوظہبی میں دو ایشیائی شہریوں کو ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹنے کے جرم میں ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2018ء) ابوظہبی میں دو ایشائی شہریوں نے عدالت میں انکو ایک ٹیکسی ڈرائیور کو چاقو دکھا کر لوٹنے کے جرم میں دی جانے والی سزا کے خلاف اپیل درج کرا دی۔ ان دونوں ایشائی باشندوں کو ٹیکسی ڈرائیور کو لوٹنے کے جرم میں انفرادی طور پر تین سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال پیش آیا جب دونوں شہریوں نے ابوظہبی کے سنسان علاقے بنی یاس میں جانے کے لیے ایک ٹیکسی کرائے پرلی تھی اور جب یہ لوگ سنسان علاقے میں پہنچے تو انہوں نے ڈرائیور کو چاقو دکھا کر لوٹ لیا ۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ان ایشائی باشندوں نے ٹیکسی ڈرائیور سے کتنی رقم چرائی تھی۔ دونوں شہریوں نے انکو دی جانے والے سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے اور ان پر لگائے جانے والا الزام کی تردید کی ہے ۔ عدالت نے اپیل کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا ہے ۔ کیس کی سنوائی 19 جنوری کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :