پاکستان آزادملک ہے،حکومت پاکستان جرأت ،غیرت اور بہادری مظاہرہ کرے،ٹرمپ انتظامیہ کوبتائے چند ڈالروں کے عوض ہم اپنی غیرت کا سودہ نہیں کرسکتے،ہم آزادقوم ہیں اپنے فیصلے خود کریں گے

منتظم جمعیت طلباء عربیہ آزادکشمیر حافظ محمد عاشق کا طلباء کے اجلاس سے خطاب

بدھ 3 جنوری 2018 16:03

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) منتظم جمعیت طلباء عربیہ آزادکشمیر حافظ محمد عاشق نے کہا ہے کہ پاکستان آزادملک ہے،حکومت پاکستان جرأت ،غیرت اور بہادری مظاہرہ کرے،ٹرمپ انتظامیہ کوبتائے چند ڈالروں کے عوض ہم اپنی غیرت کا سودہ نہیں کرسکتے،ہم آزادقوم ہیں اپنے فیصلے خود کریں گے۔ان خیالات کا اظہار منتظم جمعیت طلباء عربیہ آزادکشمیر حافظ محمد عاشق نے طلباء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت آزادکشمیر سے پرزورمطالبہ کیا کہ وہ ریاست سے بے روزگاری،لوڈشیڈنگ،انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرے۔

(جاری ہے)

ریاست کے اندر تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے،نوجوان بے روزگاری کے گھمبیرمسئلے سے دوچار ہیں ،بدترین مہنگائی نے عام آدمی سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوان تعلیم کو اپنا ہتھیار بنا لیں،قومیں وہی کامیاب ہوتی ہیں جو علم سے آراستہ ہوتی ہیں،اس لیے نوجوانوں کو جدید علوم حاصل کر کے دنیا کی امامت کرنی ہوگی۔دینی مدارس کے طلباء کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ انہیں دین اسلام کیلئے چنا گیا،مدارس کے طلباء کیلئے جمعیت طلبہ عربیہ فکری،تربیتی اورعملی تنظیم ہے۔جس کا مقصددینی مدارس کے ہونہار طلباء کی تربیت کرنا ہے۔