کراچی،ابراہیم حیدری میں پولیس گیری عروج پر پہنچ گئی

پولیس کی سرپرستی میں بڑے پیمانے پر منشیات اور گٹکا سرعام فروخت ہونے لگا

بدھ 3 جنوری 2018 15:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) ابراہیم حیدری میں پولیس گیری عروج پر پہنچ گئی، پولیس کی سرپرستی میں بڑے پیمانے پر منشیات اور گٹکا سرعام فروخت ہونے لگا، پولیس منشیات اور گٹکا فروشوں کی مالکی میں مصروف، علاقہ مکینوں کے اعتراضات کے باوجود بھی منشیات اور گٹکا فروش عناصرشریف لوگوں کو پولیس کے ہاتھوں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دینے لگی: تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر کے سمندر کنارے صدیوں سے آباد اور برصغیر ایشیا کی سب سے بڑی ماہی گیر بستی ابراہیم حیدری میں منشیات اور گٹکے کی فروخت پر پابندی کے باوجود بڑے پیمانے پر منشیات اور گٹکی کی فروخت جاری ہے۔

اس سلسلے میں ابراہیم حیدری کے مکینوں حفیظہ، جبین، فاطمہ، کلثوم، محمد رمضان، اکرم علی، عبداللطیف و دیگر نے بتایا کہ گوٹھ میں پولیس کی سرپرستی میں بڑے پیمانے پر منشیات اور گٹکا فروخت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متعدد بار علاقے کی معزز شخصیات اور پولیس کو شکایت کے باوجود بھی ان کے علاقے سے منشیات اور گٹکے کی فروختگی کا خاتمہ عمل میں نہیں لایا جاسکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر منشیات اور گٹکے پر پابندی کے باوجود بھی علاقہ کی پولیس نے اپنے بھتہ میں اضافہ کرتے ہوئے منشیات اور گٹکا کی سرعام فروختگی کی چھوٹ دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او ابراہیم حیدری نذیر چانڈیو و دیگر پولیس اہلکار بھتہ کے عیوض سماج دشمن عناصر کیخلاف کسی بھی کاروائی سے لاچار ہیں، جبکہ رینجرز کی طرف سے متعدد بار منشیات کے اڈوں پر چھاپے مارکر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، مگر اس باوجود بھی منشیات اور گٹکے کی فروخت کا خاتمہ عمل میں نہیں لایا سکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او ابراہیم حیدری و دیگر پولیس اہلکار سماج دشمن عناصر کی سرپرستی میں مصروف ہیں، جبکہ نوجوان اور ملک کی آنے والی نئی نسل نشہ اور گٹکے کے استعمال کے موذی مرض میں مبتلا ہوکر قبرستان، گلیوں اور راستوں پر پڑے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز ابراہیم حیدری کے پنجابی محلہ میں رینجرز کی طرف سے رات دیر گئے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عارف عرف عارفی پٹھان کو گرفتار کر لیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود بھی عارفی پٹھان کی بیٹی اجمینا راشد اور بیٹے آصف پٹھان نے ابراہیم حیدری تھانے کی سرپرستی میں منشیات کی فروخت کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، جس کی وجہ سے ہر وقت شریف لوگوں کے گھروں کے سامنے بدکردار لوگ کھڑے نظر آتے ہیں۔

انہوں نے چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ، وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ پولیس، ڈی جی رینجرز و دیگر اعلیٰ حکام سے ابراہیم حیدری سے مکمل طور پر منشیات اور گٹکے کے خاتمے سمیت منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرپٹ اور رشوت خور پولیس عملداروں کیخلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :